Get Fit Loose your Weight easy 3 tricks for Weight Loose

How to loose weight? Easy 3 tips

بڑھتا وزن ایک پریشان کن بات ہے یہ نا صرف ہمیں ذہنی طور پر پریشان کرتا ہے بلکہ ہماری روز مرہ زندگی کو بھی شدید متاثر کرتا ہے اور ہماری صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے، اگر آپ اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں اور اس کا علاج چاہتے ہیں تو چند اہم باتوں کا خیال کر کے اپنے وزن میں کمی لا سکتے ہیں، کچھ باتیں جو ہم روز مرہ کی زندگی میں کرتے ہیں انہی میں معمولی سی تبدیلی ہمیں وزن کم کرنے میں کر سکتی ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe and find best Urdu Reading Material at Caretofun.

Join Our Whatsapp Channel
Follow Our Facebook page

Weight Loss
weight loss

بڑھتے وزن کا حل

موٹاپا کس کو پسند ہوتا ہے یہ نہ صرف ظاہری شخصیت کو تباہ کردیتا ہے بلکہ یہ امراض کی جڑ بھی ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس، بلڈپریشر، امراض قلب اور فالج غرض کہ لاتعداد بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے باسیوں کو بھی موٹاپے کی وجہ سے صحت کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ تاہم ماہرین کے مطابق اندازاً ملک کی ایک تہائی آبادی ایسی ہے جس کا وزن زیادہ ہے۔اور اس کی ایک بڑی وجہ صحت کو لے کر ناقص علم ،بیلنس ڈائٹ نا لینا ،ورزش سے دور بھاگنا اور جم وغیرہ سے دور رہنے کے علاؤہ اور بہت سی غلطیاں ہے جو ہم کرتے ہیں ضروری نہیں وزن صرف جم کلب یا کوئی ٹرینر کے ساتھ ہی کم ہو وزن گھر بیٹھے بھی کم کیا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ کرنا چاہے تو اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو اپنا مائنڈ سو فیصد اس چیز کے لیے تیار کرنا ہے کہ آپ نے فٹ اور سمارٹ نظر انا ہے ہم آپ کو کچھ ایسی ایکسرسائز ٹپس اور معلومات فراہم کریں گے جس سے آپ گھر بیٹھے بھی اپنے وزن میں نمایاں کمی لا سکتے ہیں اس کے لیے میں آپ سے سب سے پہلے چند ضروری چیزوں کو شئیر کرنا چاہوں گی پھر آپ کو ویکلی چیلینج دیا جائے گا

Weight Loss Reason
Weight Loss Reason

موٹاپے کے اسباب

موٹاپا کیوں ہوتا ہے، میں کیوں موٹی ہوگئی ؟، یہ سوال اکثر انسان سوچتا ہے اس کا جواب کیا ہے ، جواب تو اس کا ایک ہی ہے موٹاپا ہمیشہ زیادہ کھانے( اگر کوئی بیماری نہ ہو تو ) کے نتیجے کے عمل میں آتا ہے۔

 

calories burn
calories burn

 

وزن کم کرنے کے چند بنیادی اصول

کیلوریز کیا ہے ؟

کسی بھی خوراک یا مشروب میں توانائی کی مقدار کو کیلوریز کہا جاتا ہے۔ مردوں کو یومیہ 2500 کیلوریز جبکہ عورتوں کو 2000 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ان کا جسم صحیح طرح کام کرتا رہے۔ لیکن اگر آپ آرام پرست اور وزن زیادہ یا کم ہے اس مقدار کی جسم کو کم یا زیادہ ضرورت ہو سکتی ہے ضرورت سے زیادہ کیلوریز کھانے سے موٹاپا ہو جاتا ہے کیونکہ آپ کے جسم میں اضافی کیلوریز چربی کی صورت میں جمع ہو جاتی ہیں۔
وزن کے بڑھنے اور کم کرنے میں کیلوریز کا بنیادی کردار ہوتا ہے، مثلاً آپ جو کھاتےہیں ان میں کتنی کیلوریز ہے اور اس میں سے کتنی کیلوریز آپ روزمرہ استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔یہ سب کو پتا ہے جو لوگ کام زیادہ کرتے ہیں یا اپنی باڈی کو ایکٹیو رکھتے ہیں انہیں کیلوریز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے بانسبت جو سارا دن بیٹھ کر کام کرتے ہیں یا آرام فرماتے ہیں وزن کم کرنے کے لیے آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز بچا رہے ہیں اور انھیں جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال نہیں کررہے تو یقیناً آپ کا وزن بڑھ رہا ہے اسی لیے مناسب خوراک اور ورزش ہی اس چیز میں توازن قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گی ۔ جتنی کیلوریز کھائیں، انھیں جسم کو ایکٹیو رکھتے ان کیلوریز کو جلانے کا انتظام بھی کریں۔درج زیل احتیاطی تدابیر باقاعدگی سے اپناتے آپ وزن میں کمی کے حیران کن نتائج پا سکتے ہیں شرط یہ کہ باقاعدگی سے اپنی روٹین فالو کریں

 

diet plan
diet plan

 

ڈائٹ پلان

متوازن ڈائٹ پلان تیار کریں اس پہ عمل باقاعدگی سے کریں۔ بھوک سے زیادہ کھانے کے بجائے بھوک رکھ کر کھائیں ۔کاربوہائیڈریٹس، چینی، نمک، چاول، سوفٹ ڈرنک، سیچوریٹڈ فیٹس، جنک فوڈ اور تلی ہوئی غذاؤں کا استعمال ترک کردیں۔فائبر، پروٹین، سلاد اور کم کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال بڑھادیں۔پروسیسڈ فروٹ جوسز کے بجائے تازہ پھل کھائیں۔کھاتے وقت چھوٹے برتن کا استعمال کریں عام طور پر جو پلیٹس کھانے کیلیے استعمال کی جاتی ہیں ان کا سائز11 یا 12 انچ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر پلیٹ کا سائز کم کر کے 10 یا نو انچ کر دیا جائے تو ہم اپنی خوراک میں 23 فئصد کمی لا سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر ہم اپنی چمچ کا سائز بھی کم کر لیں تو خوراک میں 14 فیصد مزید کمی لائی جاسکتی۔۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھانے سے پہلے دماغ کو پیغام دیں کہ مجھے بھوک نہیں لیکن میں پھر بھی کھانا کھاؤں گا …

 

healthy breakfast
healthy breakfast

 

ناشتہ لازمی کریں ۔

مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں ثابت کیا گیا ہے کہ جو لوگ ناشتے سے دور بھاگتے ہیں وہ موٹاپے کا شکار ہوجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت پرغذائیت ناشتہ میٹابولزم کو زیادہ بہتر بناتا ہے اور دن کے باقی حصے میں زیادہ کھانے سے تحفظ فراہم کرتا ہے، اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ پیٹ بھر کر اور اپنی مرضی کی خوراک استعمال کریں بلکہ پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنا چاہیے جو سارا دن بھوک کنٹرول کرنے میں مدد کرے۔ ناشتے میں انڈے ، دہی کا استعمال کریں خاص طور پر سینڈوچ، اور پھل وغیرہ کا صبح کی پہلی غذا کے طور پر استعمال بہترین ہے۔

 

healthy diet
healthy diet

 

رات کا کھانا ۔۔۔

رات کا کھانا کم از کم بیڈ پہ جانے سے تین یا چار گھنٹے پہلے کھا لیں ۔۔۔لیٹ نائٹ کھانا اور رات کا کھانا پیٹ بھر کر کھانے سے آپ کا ویٹ بہت جلدی بڑھتا ہے اسی لیے کوشش کریں کہ رات کا کھانا مناسب ہو اور سونے سے کم از کم تین یا چار گھنٹے پہلے تک کچھ نا کھائیں اگر اس روٹین کو باقاعدگی سے اپنائے گے اس سے آپ کے وزن میں نمایاں کمی ہو گی

 

Get Fit Loose your Weight easy 3 tricks for Weight Loose

 

 

٭ پانی، وزن کم کرنے کا سب سے بہترین قدرتی نسخہ ہے۔ پانی کا استعمال جسمانی میٹابولزم کو تیز اور وزن کو کم کرتا ہے۔اسی لیے دن میں کم از کم آٹھ گلاس سے زیادہ پانی ضرور استعمال کریں لیکن دھیان رہے یہ پانی فریج میں رکھتے ٹھنڈا نا ہو یعنی سادہ پانی یا نیم گرم پانی کا استعمال کیا جائے

 

 

complete sleep
complete sleep

 

نیند پوری کریں

نیند میں کمی سے دماغ ایسے ہارمونز پیدا کرتا ہے جو بھوک میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ ماہرین صحت کےمطابق وزن کم کرنے نیند پوری کرنا جم جانے سے زیادہ ضروری ہے۔ نیند کے دورانیے کو ورزش کے ساتھ متصادم نہیں ہونا ۔طبی تحقیق کے مطابق ہر انسان کو روزانہ 8 گھنٹے کی نیند لینی چاہیے تا کہ بھوک اور پیاس کے احساس کو کنٹرول کرنے کے ذمے دار ہارمونز کا نظام درست رہے۔

 

 

daily walk
daily walk

 

3٭ ایک گھنٹہ چہل قدمی سے 250کیلوریز جلتی ہیں اور یہ کیلوریز جلانے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ آپ صبح اٹھتے اور شام میں چہل قدمی کی عادت ضرور اپنائے اگر آپ باہر پارک نہیں جا سکتے تو گھر کے کلے صحن یا گھروں کی چھت پہ کم از کم ایک گھٹنہ تیز تیز قدموں سے چلیں اس کے بہت بہترین نتائج ملیں گے

 

 

weight check
weight check

 

۔اپنا وزن باقاعدگی سے چیک کریں

اپنے وزن کو باقاعدگی سے چیک کریں اگر ویٹ مشین نہیں ہے تو کسی قریبی میڈیکل سٹور کالج ڈسپنسری ، ہسپتال یا کلینک میں یہ عام سہولت دستیاب ہوتی ہے اور پورے ایک یا دو ماہ بعد کم از کم اپنا وزن باقاعدگی سے چیک کرتے رہے چاہے وزن کرنے سے موٹا کم کرنے میں کوئی مدد نہیں مل سکتی لیکن اس کے بعد احتیاطی تدابیر اپنا کر وزن کو بڑھنے سے مزید روکا جاسکتا ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top