حی علی الفلاح Afsana By Mehreen Naz

حی علی الفلاح
(آو کامیابی کی طرف)
mehreen saleem
mehreen saleem
اس دن ہونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ کے نوٹس بورڈ پر لوگوں کا جھنڈ جما تھا ناجانے کونسی قیامت ٹوٹ پڑی تھی ہر کلاس فیلو نوٹس بورڈ کی جانب ہی قدم بڑھا رہا تھا مجھے بھی عجب تجسس ہوا لگتا ہے شاید کوئ رزلٹ لگ گیا ہوگا عجب اضطراب اور بے چینی کے عالم میں ادھر ادھر نظریں گھماتا تو کبھی نوٹس بورڈ کی جانب دیکھتا اسی دوران کلاس فیلوز برابر سے گزرے تو سلام دعا ہوگئ وہ کہنے لگے کہ واہ بھئ تمہارے تو بڑے اچھے نمبر آگئے ہیں اب تجسس اپنے عروج پہ پہنچ چکا تھا ناجانے وہ طعنہ مار کر گئے تھے یا پھر سچ میں میری محنت رنگ لائ تھی آخر کو راتوں کو جاگ کر جو پڑھاتھا اسی اثناء میں دھڑکتے دل کے ساتھ جب میں نوٹس بورڈ کے پاس پہنچا اور جب نظر اپنے نام پر گئ تو گویا مارکس دیکھ کر تو باچھیں کھل گئیں مائے گاڈ 4 سی جی پی اے واو گریٹ یہی تو چاہتا تھا بس یہ آخری رزلٹ تھا اب تو ڈگری مل جانی ہے پھر جاب تو اتنے اعلی مارکس ہیں کہ ہاتھوں ہاتھ ہی مل جائے گی وہ اسی سوچ میں مگن تھا کہ اذان کی آواز کانوں سے ٹکرائ نفس نے ملامت کی کہ جاو نماز پڑھو لیکن خیال شیطانی غالب آگیا اور وہ دوستوں کے ساتھ کینٹین چلا گیا کچھ دنوں کے بعد کنوکیشن ہوا اور ڈگری مل گئ اب کی بار جب قدم نوکری کی جانب بڑھے  تو پھر عقل ٹھکانے آئ 4 سی جی پی اے ماشاء اللہ  وہ بھی کیمسٹری میں اور نوکری کے لیے اتنی خواری اف مجھے تو لگا تھا کہ ہاتھوں ہاتھ رکھ لیا جاونگا لیکن عجب مصیبت ہے اب انٹرنشپ کروں یار ۔۔۔۔۔ مطلب اتنی خواری
وہ روز لیب اور انڈسٹریز کے دھکے کھا کر بیزار ہوچکا تھا اب اس نے سوچا کہ ٹیچنگ لائن کی طرف جائے لیکن یہاں بھی رسوائ درپے تھی جب کالج والوں نے ڈیمو میں فیل کردیا اب وہ مکمل تھک چکا تھا عجب قسمت ہے اتنی محنت کے باوجود بھی یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں آخر کو کامیابی کب ملے گی مجھے اسی اثناء میں پھر کانوں سے اذان کی آواز ٹکرائ جسے وہ اگنور کردیتا تھا لیکن آج غور سے سننے لگا اسے اذان کے کلمات کا ترجمہ تو پتہ ہی تھا
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
بےشک اللہ سب سے بڑا ہے
اشھد ان لا الہ الا اللہ
اشھد ان لا الہ الا اللہ
میں گواہی دیتا ہوں کے اللہ کے سوا کوئ معبود نہیں
اشھد ان محمد الرسول اللہ
اشھد ان محمد الرسول اللہ
میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں
حی علی الصلوۃ
حی علی الصلوۃ
آو نماز کی طرف
حی علی الفلاح
حی علی الفلاح
آو کامیابی کی طرف
یہاں آکر وہ ٹھٹکا
(کامیابی یہی تو چاہیئے تھی اسے)
اللہ اکبر اللہ اکبر
اللہ سب سے بڑا ہے
لا الہ الا اللہ
اللہ کے سوا کوئ معبود نہیں
اب اسے جواب مل چکا تھا کہ کامیابی کے لیے فقط 4 سی جی پی اے کی ضرورت نہیں بلکہ حی علی الصلوۃ ہی حی علی الفلاح کا باعث بنتی ہے۔۔۔۔ ورنہ خواری ہی مقدر ہے ۔۔۔دراصل ہم سب بھی اپنی زندگی میں یہی غلطی کر بیٹھتے ہیں ہم ہر طرح سے محنت کر کرتے پوری جان لگادیتے ہیں اور  جب ممکنہ تگ و دو کرکے کامیابی کے دروازے تک پہنچ جاتے ہیں تو یاد آتا ہے کہ ارے کنجی تو کہیں بھول گئے ہیں (اور وہ کنجی نماز ہے) جسکے بغیر کامیابی کا دروازہ نہیں کھل سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔

1 thought on “حی علی الفلاح Afsana By Mehreen Naz”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top