Spicy Rice With Lemon Sauce
Spicy Rice with Lemon Sauce
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe and find best Urdu Reading Material at Caretofun.
Join Our Whatsapp Channel
Follow Our Facebook page
سپائسی رائس ، لیمن ساس کے ساتھ بنائیں
اجزاء :
چکن (بون لیس) (Boneless) : 500 گرام
(Rice 1 KG)چاول :ایک کلو گرام
(Green Chilli meshed 7 Pcs)ہری مرچ (پسی ہوئی ):7 عدد
زیرہ : ایک کھانے کا چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
کالی مرچ(کٹی ہوئی ) :2 چائے کے چمچ
سویا سوس : 2 کھانے کے چمچ
ورسسٹر شائر ساس: 2 کھانے کے چمچ
چلی گارلک ساس :3 کھانے کے چمچ
سرکہ : ایک چائے کا چمچ
انڈہ: ایک عدد
(Corn flour half spoon)کارن فلور : آدھا کھانے کا چمچ
(Lemon for Sauce making)لیمن ساس بنانے کے لئےَ:
شملہ مرچ (چوکور کٹی ہوئی) :آدھا کپ
پیاز (چوکور کٹی ہوئی ):آدھا کپ
مٹر :آدھا کپ
کالی مرچ ( پسی ہوئی ) : ایک چٹکی
ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی ) :4 عدد
سویا ساس : 2 چائے کے چمچ
ورسسٹر شائر ساس : 2 چائے کے چمچ
چلی سوس : 2 چائے کے چمچ
لیموں کا رس : 4 کھانے کے چمچ
پانی : آدھا لیٹر
کارن فلور : ایک کھانے کا چمچ
نمک : حسبِ ذائقہ
ترکیب :
چاولوں کو سب سے پلے صاف کرنے کے بعد دھو کر بھگو دیں ، اب زیرے توے پر بھون کر موٹا موٹا کوٹ لیں ۔ ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے چکن کو اچھی طرح فرائی کریں اور ساتھ ہی زیرہ بھی مکس کر لیں ۔ جب چکن کا پانی خشک ہو جائے اور اس کی رنگت بھی تبدیل ہو جائے تو اس میں سویا ساس ، ورسسٹر شائر ،چلی ساس،نمک کالی مرچ اور ہری مرچیں شامل کر کے مکس کریں اور چولہا بند کردیں ۔ ایک دوسرے پین میں تھوڑا سا نمک ڈال کر پانی ابال لیں ۔پانی کی مقدار اتنی ہو کہ چاول گلنے تک خشک ہو جائے ۔ جب چاول ایک کنی رہ جائیں تو اس میں سے آدھی مقدار میں چاول نکالیں اور باقی چاولوں پر چاروں طرف چکن مصالحہ پھیلا دیں پھر علیحدہ نکالے گئے چاول دوبارہ پین میں ڈال دیں اور چاول دم کے لئے تیار ہیں لیکن اس سے پہلے انڈے کا آملیٹ تیار کر لیں ۔ ایک پیالی میں انڈہ ،چٹکی بھر کالی مرچ ،نمک اور کارن فلور ڈال کر پھینٹیں اور فرائی کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے چاولوں پر پھیلا کر دم پر رکھ دیں ۔ جب تک چاول دم پر ہوں آپ لیمن ساس تیار کر لیں ۔اس کے لئے ایک پین میں شملہ مرچ ،پیاز ،مٹر ،نمک کالی مرچ اور پانی ڈال کر سوپ کی طرح پکائیں اور جب سبزیاں گل جائیں تو اس میں لیموں کا رس ،سرکہ سویا ،چلی اور ووسسٹر شائر ساس کے ساتھ ساتھ کارن فلور بھی شامل کر دیں اور جب سا س گاڑھی ہو جائے تو پین چولہے سے اتار لیں ۔ گرماگرم سپائسی چاول اور منفرد ذائقے کی لیمن ساس تیار ہے ۔