Pakistan Aazadi Aur Ham By Kanwal Ejaz

Pakistan Azadi Aur Ham By Kanwal Ejaz. Column by very good writer who has been engaged in several columns writing recently in news paper as well as social Medial.

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe and find best Urdu Reading Material at Caretofun.

Table of Contents

Join Our Whatsapp Channel
Follow Our Facebook page

Read here the latest addition about Independence day of Pakistan.

 

14 اگست….
یہ دن جب بھی آتا ہے بہت سی یادیں تازہ کر دیتا ہے….
آج سے 72 سال پہلے اسی دن دنیا کے نقشہ پر پاکستان بحثیت آزاد ملک رونما ہوا…
72 سال پہلے اس کا کوئی نام و نشاں نہیں تھا…

مگر کچھ ایسے عظیم رہنما موجود تھے… جن کی زندگی کا مقصد صرف آزادی کا حصول تھا…. پوری دنیا کے لیے ایک الگ آزاد ملک کا قیام ناممکنات میں سے تھا…

لیکن ہمارے رہنما… محمد علی جناح نے اپنی بے انتہا کوششوں سے کر دکھایا…
اور 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشہ پر رونما ہوا…..
آج الحمد اللہ ہم سب آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں..

لیکن سوال یہ ہے کہ…
کیا ہم واقعی میں آزاد ہیں؟؟؟
وہ وجوہات جن کے لیے آزاد ملک کو حاصل کیا گیا… کیا ہم ان سب باتوں سے آزادی حاصل کر پاۓ ہیں؟؟؟
کیا ہم رنگ,ذات پات,فرقہ واریت اور نسل پرستی سے آزاد ہو پاۓ ہیں؟؟

کیا ہم اسلام کے اصولوں کی پاسداری کر رہے ہیں؟؟
کیا آج ہمارے بچے,بچیاں اور نوجوان بلا خوف و جھجک تعلیمی اداروں میں جا رہے ہیں؟؟
کیا ہمارا عدلیہ کا نظام اسلامی ہے؟؟
کیا ہم ذہنی طور پر خود کو سفید فام سے آزاد کر پاۓ ہیں؟؟

کیا ہم خود کو مضبوط اور پر اعتماد قوم کہہ سکتے ہیں؟؟
کیا آج ہم مزہبی جنونیت میں مبتلا نہیں ہو رہے؟؟
کیا ہم اپنی قومیت کا سودا مغربی عوام سے نہیں کر رہے؟؟

کیا ہم واقعی میں ٹی وی اور سوشل میڈیا پر اپنی ثقافت اور روایات کو فروغ دے رہے ہیں؟؟
کیا ہم اس ملک کی فلموں اور ڈراموں کے دلدادہ نہیں ہو رہے جس سے آزادی کے حصول کے لیے ہمارے لاکھوں مسلمانوں کا خون بہا.. ؟؟

کیا انہی ڈراموں اور فلموں سے ہم انڈیا کی قید میں نہیں جا رہے؟؟
اور ہمارے حکمران… کیا وہ ملک کو اسلام کے اصولوں کے مطابق چلا رہے ہیں.. ؟؟
کیا ہم لوگ خود اپنے ملک کے نام کا پاس رکھ رہے ہیں؟؟
یہ سب وہ سوال ہیں جن کا جواب ہر عاقل انسان کے پاس موجود ہے…..

ہم سب جانتے ہیں کہ..
بظاہر تو ہم سب آزاد ہیں…
لیکن …..

دور حاضر میں بھی ہم مغربی افعال کے اسیر ہیں اور ہمارے ذہن انکی غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں…
ہم جانتے ہیں کہ ہمارے بزرگوں نے اس ملک کو حاصل کرنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں…
ان کی ان گنت قربانیوں کے بعد ہم یہ ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہو پاۓ ہیں…..

لیکن افسوس در افسوس ہم ان کی قربانیوں کو رائیگاں کر رہے ہیں….
ہم آزاد ہو کر بھی آزاد نہیں ہو پاۓ…..
وہ مقاصد جن کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا… ہم ان کو پورا ہی نہیں کر پاۓ…

ہم سب دوسروں سے امید لگاۓ بیٹھے ہیں کہ وہ ہماری حالت کو بدلیں گے…
جبکہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم خود اپنی حالت بدلنے کے لیے کوشش کریں…
ہمیں آگے بڑھنا ہو گا…. مغربی ممالک کی سازشوں کو شکست دینی ہو گی….

ہم سب خود اپنی حالت بدلیں گے…
اپنی خاطر…. اپنے وطن پاکستان کی خاطر……..
اور دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر رہیں گے.
ان شاء اللہ

1 thought on “Pakistan Aazadi Aur Ham By Kanwal Ejaz”

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top