Aurat Zaat By Kainaat Maqsood

Table of Contents

Aurat Zaat By Kainaat Maqsood

Aurat Zaat By Kainaat Maqsood
aurat zaat

”عورت زات“
عورت کے کتنے ھی روپ ھیں کبھی وہ بیٹی تو کبھی بہن کبھی ماں تو کبھی بیوی۔۔۔ایک واحد عورت اپنی زندگی میں چار کردار نبھاتی ھے۔۔جب بیٹی ھوتی ھے تو باپ کی عزت کو سنبھالے رکھتی ھے باپ کی پگڑی کی حفاظت کرتی ھے۔۔۔

یہ بیٹی جب بہن کا کردار ادا کرتی ھے تو بھایٸوں کے لیے ٹھنڈی چھاٶں بن جاتی ھے۔۔جو اِس لیے نظریں جھکا کر چلتی ھے کہ اسکا بھاٸی نظریں اٹھا کر چل سکے۔۔۔یہی بہنیں ھیں جو بھاٸیوں کے ہزاروں راز سینے میں چھپاۓ پھرتی ھیں۔۔

اور ھاۓ افسوس یہی بہنیں انھی بھاٸیوں کے ہاتھوں غیرت کے نام پر قتل کر دی جاتی ھیں۔۔۔یہی بیٹی جب بیوی کے رتبے پر فاٸز ھوتی ھے تو شوہر کے گھر کو جنت بنا دیتی ھے۔۔باپ کے گھر خود اٹھ کر پانی تک نہ پینے والی بیٹی سسرال میں سارا دن کچن میں گزار دیتی ھے کیوں؟تاکہ اُسکا شوہر اُس سے خوش رھے۔۔۔اور یہی بیٹی جب ماں کے رتبے پر فاٸز ھوتی ھے تو خدا جنت بھی اِسکے قدموں تلے رکھ دیتا ھے۔

وہ اولاد کی خاطر ہر کسی سے لڑ جاتی ھے۔۔لیکن ھاۓ افسوس یہی اولاد جب اپنے پیروں پر کھڑی ھو

جاتی ھے تو کہتی ھے آپ نے کیا ہی کیا ھے ہمارے لیے؟ھاۓ ا فسوس در افسوس ھماری گالیوں میں بھی نام عورت کا ہی لیا جاتا ھے۔۔۔افسوس یہی عورت آج ھمارے معاشرے میں محفوظ نہیں ھے۔۔اِسی عورت کو زنا کے لیا چنا جاتا ھے۔۔۔

کیا عورت میں جزبات نہیں ھوتے؟ھوتے ھیں بالکل ھوتے ھیں لیکن وہ اپنے جزبات خود تک محدود رکھتی ھے تاکہ اُسکے باپ اُس کے بھاٸی کی عزت محفوظ رھے۔۔لیکن اگر غلطی سے وہ جزبات کا اظہار کر ہی دے تو اُسے بدکرداری کا سڑٹیفکیٹ تھما دیا جاتا ھے۔۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe and find best Urdu Reading Material at Caretofun.

Join Our Whatsapp Channel
Follow Our Facebook page

اُسکی روح کو لفظوں کے خنجر سے چھلنی کر دیا جاتا ھے۔۔۔کیوں کیا عورت کا کوٸی حق نہیں۔۔عورت کے کوٸی جزبات نہیں۔۔۔جزبات صرف مرد کے ھی ھوتے ھیں؟کیوں اُسکی زات اُسکی خوشیوں کو روند دیا جاتا ھے؟کیوں اسکا ضبط آزمایا جاتا ھے؟کیوں اُسے صرف پاٶں کی جوتی سمجھا جاتا ھے؟ کیا وہ صرف تمھاری حوس کے لیے بنی ھے۔کیوں نہیں سمجھتے لوگ کے انکی زبان سے نکلے ھوۓ لفظ روح تک کو گھاٸل کر جاتے ھیں۔۔۔آپ کا ایک لفظ کسی کی ذات کی دھجیاں اڑا دیتا ھے۔۔۔خدادار بولنے سے پہلے کچھ سوچ لیا کریں تاکہ کسی کی ذات کی دھجیاں نہ آڑیں۔۔۔۔

کاٸنات مقصود

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top