Masla E Kashmir Aur Ham By Mehreen Saleem
Masla e Kashmir Aur Ham
By Mehreen Saleem
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe and find best Urdu Reading Material at Caretofun.
Join Our Whatsapp Channel
Follow Our Facebook page
Urdu Column
“مسئلہ کشمیر اور ہم۔۔۔”
سن 1947 میں پاکستان تو آزاد ہوگیا ۔۔ ایک الگ ریاست کی شکل میں وجود میں آگیا لیکن ۔۔۔ افسوس کے ساتھ اس وقت سے لے کر دور حاظر تک کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہی ہو پایا ، اور نہ ہی ہو پارہا ہے۔۔۔۔۔
مسئلہ کشمیر کوئی عام یا چھوٹا مسئلہ نہیں ہے ۔۔۔ “بلکہ یہ مسئلہ تو انسانیت کا دشمن بنا ہوا ہے۔۔۔” بھارتی جارحیت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اور وہ ہر ممکنہ طریقے سے مسلمانوں پر ظلم و ستم ڈھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔۔۔ کہ کسی طرح سے کشمیر کے مسلمانوں کا شیرازہ بکھیر دیں، اور کافی حد تک وہ اپنی اس شیطانیت اور جارحیت میں کامیاب بھی رہ چکے ہیں۔۔۔۔۔۔
“اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی یہ مسئلہ کبھی حل ہوگا؟؟؟ “
یا پھر یونہی انسانیت کا جنازہ نکالا جائے گا ؟؟اور ہم تماشائی کی سی حیثیت لیے اپنے واٹس ایپ اور فیس بک کے اسٹیٹس پر “بلیک ڈے” لکھ دینگے ۔۔۔۔
کیونکہ تقریبا عوام کا یہی مائنڈ سیٹ بنا ہوا ہے کہ۔۔۔
“فوج کچھ کرے!!”۔۔۔۔
“رہے ہم، تو ہم تو کچھ نہیں کرسکتے ہیں!!”۔۔۔
فوج آگے بڑھے اپنے مسلمان بھائیوں کو تھامے ، انکے لیے آواز اٹھائے!!۔۔۔۔۔
لیکن اک ثانیے کے لیے یہ خیال بھی ذہن مین در آتا ہے ۔۔۔۔ اور ذہن کے طبق روشن کرکے اس حقیقت سے آشکار کرواتا ہے کہ اگر ہم چاہیں تو ہم بھی اپنے ان مسلمان بھائیوں کے لیے کچھ کرسکتےہیں ۔۔۔
“جی ہاں بلکل ہم کرسکتے ہیں”۔۔۔۔
“اور ہم یہ کرسکتے ہیں کی تمام بھارتی چیزوں کا بائیکاٹ کریں!!۔۔۔ “
بائیکاٹ کریں موویز کا ۔۔۔
بائیکاٹ کریں گانوں کا۔۔۔۔
بائیکاٹ کریں انکے ڈراموں کا۔۔۔۔
کیا ہم کرسکتے ہیں؟؟؟
اگر واقعی حب الوطنی اور کشمیر سے بے پناہ محبت ہمارے سراپے میں جوش مار رہی ہے تو فقط بڑی بڑی باتیں کرنے سے اور
“We want justice for kashmir”
کا اسٹیٹس ڈالنے سے کچھ نہیں ہونے والا۔۔۔
“ہم سوشل میڈیا کے جہادی لوگ بس باتیں کرتے ہیں”۔۔۔۔ لیکن اب باتوں سے کام نہیں چلنے والا اب کی بار اگر پوری دنیا میں اپنا لوہا منوانا ہے ۔۔۔۔ تو پھر آئیں اپنا حصہ ڈالیں جس حد تک کوشش کرسکتے ہیں کریں!!!۔۔۔۔
فوج تو اپنا کام سر انجام دے گی ہی!! ۔۔۔۔
” لیکن مجھے ، آپکو اور ہم سبکو اب پیچھے نہیں ہٹنا!!! “۔۔۔۔
“ہمیں بھی اب پتھر کا جواب اینٹ سے دینا ہے۔۔۔۔۔۔۔ “
غرض:
“یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت۔۔۔
جنت کسی کافر کو ملی ہے ، نہ ملے گی”۔۔۔۔
جی ہاں لیکن بدقسمتی کے ساتھ کافروں کو غلبہ اس وقت دیا جاتا ہے جب مسلمان اپنے اقدار اور روایات کو پس پشت ڈال دیتے ہیں!!۔۔۔۔
“اور آج کچھ یہی حال ہمارا بھی ہے”۔۔۔۔